مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پرطالبان نے 25 سے زائد چوکیوں اور اڈوں پر حملہ کرکے100 افغان فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہےجبکہ افغان سکیورٹی دستوں نے طالبان کے حملے کو پسپا کرنے اور انھیں بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔ ضلع سنگین میں چھڑنے والی اِس لڑائی کے بارے میں افغان حکام اور طالبان دہشت گردوں نے متضاد دعوے کیے ہیں۔ افغانستان کے34 صوبوں میں ہلمند سب سے بڑا صوبہ ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی اداروں کی چوکیوں پر متعدد بار حملے کیے لیکن افغان افواج نے طالبان کے حملوں کو پسپا کر دیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد حملہ آور ہلاک و زخمی ہوگئے ۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین پرطالبان نے 25 سے زائد چوکیوں اور اڈوں پر حملہ کرکے100 افغان فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہےجبکہ افغان سکیورٹی دستوں نے طالبان کے حملے کو پسپا کرنے اور انھیں بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔
News ID 1870134
آپ کا تبصرہ